سٹی 42: تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران پیرا فورس پر حملہ کیا گیا
سبزی منڈی بادامی باغ کے آڑھتیوں نے پیرافورس پرحملہ کیا،پیرا فورس پر تشدد میں ڈنڈوں کا استعمال کیا اوراہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں،پیرافورس نے 4نامزداور 15 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرادیا
تھانہ راوی روڈ میں درج مقدمہ میں تشدد اورکارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل ہیں ، ایف آئی آر کے مطابق منڈی میں وارننگ کے باوجود تجاوزات قائم تھیں ،تجاوزات کیخلاف کارروائی پر حملہ کیا گیا،مقامی افراد نے جان چھڑوائی۔
