ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی صدارت میں ریکارڈ کی سفٹنگ بارے اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ اور ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر نے بریفنگ دی،اجلاس میں سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا،ڈی جی ایل ڈی اے کا فائلوں کی سفٹنگ کی پراگریس میں سست روی پر اظہار برہمی کیا ، سفٹنگ پراسیس میں بہتری لانے کے لیے ٹھوس میکانزم پر کام کرنے کی ہدایت کی ، اجلاس میں سفٹنگ میں درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں پیلرا سسٹم میں درپیش ٹیکنیکل مسائل بارے بھی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیاکہ سفٹنگ پراسس میں سب سے زیادہ 28 ہزار فائلیں قائد اعظم ٹاؤن کی ہیں
ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا شہریوں کو بہتر سروس ڈیلیوری فراہم کرنا اولین ترجیح ہےسروس ڈیلیوری میں جن افسروں کی کارکردگی بہتر نہ ہوگی، انہیں بدلا جائیگا،قائد اعظم ٹاؤن میں فائلوں کی جلد سفٹنگ کیلئے پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت کی ، سفٹنگ کا عمل تیز کرنے کیلئے اضافی عملہ بھی تعینات کیا جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے سفٹنگ کی کارکردگی رپورٹ باقاعدگی سے پیش کرنے کی ہدایت کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App