ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں منکی پوکس کا نیا کیس رپورٹ

ملک میں منکی پوکس کا نیا کیس رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :ملک میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا، متاثرہ 42 سالہ مریض اٹک کا رہائشی ہے۔

قومی ادارہ صحت نے 18 اگست کو مریض میں منکی پاکس کی تصدیق کی تھی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق منکی پاکس کا مریض 15 اگست کو دبئی سے اسلام آباد پہنچا تھا، بی ایچ ایس کے عملے نے مسافر میں منکی پاکس کی علامات کی تصدیق کی ہے۔

 علامات موجودگی پر مریض کو ایئر پورٹ سے پمز منتقل کیا گیا، منکی پاکس کے مریض کو گھر پر آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان میں منکی پاکس کی لوکل ٹرانسمیشن نہیں ہو رہی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی میں منکی پاکس کی لوکل ٹرانسمیشن سامنے آئی ہے۔