ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض :پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں ویسٹ سیگریگیشن کے لیے کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار دے دی ہے.

 ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز میں ویسٹ مینجمنٹ کو یقینی بنانے کی ہدایت  کی گےگئی،گرین کوڑا دان بائیوڈیگریڈیبل ،آرگینک ویسٹ کے لیے مختص کئے گئے،بلیو بن، ری سائیکلیبل ویسٹ کاغذ، پلاسٹک، دھات، شیشہ کیلئے مخصوص کئے گئے،بلیک یا گرے بن، نان ری سائیکلیبل ویسٹ کیلئے استعمال ہوں گے۔

طلبا،اساتذہ اور وزیٹرز کو فضلہ ٹھکانے لگانے کیلئے رنگوں سے رہنمائی دینے کی ہدایت کی گئی،ای پی اے پنجاب کی ٹیمیں اداروں میں ویسٹ سیگریگیشن کی مانیٹرنگ کریں گی،ویسٹ سیگریگیشن پر عملدرآمد پر اداروں کو سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔

سرٹیفکیٹ ماحولیاتی پائیداری میں ادارے کی شراکت کا اعتراف ہوگا۔