نوجوان نے شادی نہ ہونے پر انوکھا قدم اٹھالیا، اہل خانہ اور ریسکیو ٹیموں کی دوڑیں لگ گئیں، ویڈیو

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملتان میں شیر شاہ روڈ کے قریب نوجوان نے شادی نہ ہونے پر انوکھا قدم اٹھالیا۔ شادی نہ کروانے پر نوجوان نے اہل خانہ اور ریسکیو ٹیموں کی دوڑیں لگوا دیں۔ 

ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر کے مطابق صفدر نامی نوجوان گزشتہ رات گھر سے فرار ہوکر کھیتوں میں جاکر چھپ گیا۔ اہل خانہ نے ریسکیو ٹیموں کو صفدر کے دریا میں ڈوبنے کی کال کی۔ کئی گھنٹوں کے ریسکیو آپریشن کے بعد بھی صفدر کی ڈیڈ باڈی دریا سے نہ مل سکی۔ جس کے بعد نوجوان کو بلاآخر قریبی کھتیوں میں سے تلاش کرلیا گیا۔ صفدر قریبی کھیتوں میں بڑے سکون سے چھپا ہوا بیٹھا تھا۔ صفدر نامی نوجوان نے اپنی غلطی پر شرمندگی کا بھی اظہار کیا۔