مینار پاکستان پر خاتون سے بدتمیزی کا واقعہ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

Minar-e-Pakistan Incident CCTV footage
کیپشن: Minar-e-Pakistan Incident CCTV footage
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں سینکڑوں اوباش نوجوانوں کی ٹک ٹاکر خاتون  سے بدتمیزی کا واقعہ، سی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، کیمروں نے نیاپنڈورا باکس کھول دیا ۔

لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یوم آزادی 14 اگست کے روز شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں 400 منچلوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرام خاتون سے بدتمیزی کی، کپڑے پھاڑ دیے، ہوا میں اُچھالتے رہے،   دست درازی  کے شرمناک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنےآگئی، سی سی ٹی وی  فوٹیج  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کے ساتھ دست درازی کا واقعہ دن کی روشنی میں شروع ہوا، خاتون مینار پاکستان کے نیچے ساتھیوں کے ساتھ جا رہی تھی، ابتداء میں لوگ خاتون کے ساتھ سیلفیاں بنا رہے تھے، بعد ازاں ہجوم نے ٹک ٹاکر خاتون کا پیچھا کرنا شروع کردیا،خاتون آسانی سے گراؤنڈ سے باہر جا سکتی تھی کیونکہ بڑے ہجوم کو واحد سکیورٹی گارڈ منع کر رہا ہے تاہم آہستہ آہستہ ہجوم بڑھتا گیا۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مینار کے عین نیچے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے خاتون کو گھیر  لیا اور ٹک ٹاکر پر حملہ کردیا، کپڑے پھاڑ دیئے اور گیند کی طرح ہوا میں اچھالتے رہے، روشنی سے اندھیرا ہو گیا لیکن  واقعہ جاری رہا, حیرت کی بات یہ ہے کہ لوگ خاتون کو بچانے کے برعکس موبائلز پر ویڈیوز بناتے رہے۔

دوسری جانب مینار پاکستان گراؤنڈ میں 60 سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں لیکن آدھے سے زیادہ 35 کیمرے خراب ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم ابھی  تک  پولیس کسی ایک  شخص کو بھی گرفتار نہیں کرسکی۔

واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار  نے  فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ویڈیو کے مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا، وزیراعظم عمران خان نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا،  عمران خان کا کہنا ہےکہ  واقعے میں ملوث کسی بھی شخص کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

۔

 

Sughra Afzal

Content Writer