سعید احمد: پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے بین الاقوامی ائیرلائنز کو جاری ہدایات میں توسیع کردی۔
پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے کہاگیاہے کہ جیٹ اے ون فیول سپلائی چین میں خلل سے ائیرلائنز احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔
ہدایات میں کہاگیاہے کہ ائیرلائنز بیرون ملک سے اڑان بڑھتے وقت زیادہ سے زیادہ فیول ساتھ لیکر آئیں،پاکستانی ائیرپورٹ پر فیول کی اپ لفٹ کو کم سے کم کیا جائے۔
پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق ہدایات پر 30اپریل 2026 تک سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔