عابد چودھری:لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں نوجوانوں سے مبینہ راہزنی کے واقعے نے پولیس کارروائی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل سوار ڈاکو نے محمود بوٹی کے قریب عمر بدر اور سیف کو روکا اور راستہ پوچھنے کے بہانے ان سے دو موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا۔ جاتے جاتے ملزم موٹرسائیکل کی چابی بھی لے گیا۔
متاثرہ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد پولیس نے واقعے کی درست نوعیت کے مطابق کارروائی نہیں کی اور ان کی درخواست کے بغیر ہی مقدمہ چوری کے تحت درج کر لیا گیا۔کلوز سرکٹ فوٹیج نے بھی پولیس کی پھرتیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق ایف آئی آر میں موبائل فونز کی مالیت بھی کم ظاہر کی گئی ہے، جس پر متاثرہ شہریوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔