ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوجوان کو چھریوں کے وار سے قتل کرنے والے دو سگے بھائی گرفتار

نوجوان کو چھریوں کے وار سے قتل کرنے والے دو سگے بھائی گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:ڈیفنس سی میں نوجوان کو چھریوں کے وار کر کے قتل کرنے کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا۔
انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق نوجوان کے قتل میں ملوث ملزمان سگے بھائی ہیں،ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ راحیلہ اقبال کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ڈیفنس سی عبدالرحمان بٹ نے ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کیا۔
ملزمان نے پلاٹ میں کوڑا کرکٹ پھینکنے کی بناء پر شہری کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔
ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ کے مطابق ملزمان قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔