فاران یامین:لاہور میں ایک اور مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت ناظم علی کے نام سے ہوئی ہے، جو فائرنگ کے تبادلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہوا۔
تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن پولیس نے جوہر ٹاؤن کے علاقے میں ناکہ بندی کر رکھی تھی۔ اس دوران دو مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم انہوں نے رکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم، ناظم علی، اپنے ہی ساتھی کی گولی سے زخمی ہو گیا، جسے بعد ازاں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس نے زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے اور فرار ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔