(ملک اشرف)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ، جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججوں کو 6 ماہ کی توسیع دینے کی سفارش کی گئی۔
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں ہوا،اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججز کے عہدے کی میعاد میں 6 ماہ کی توسیع کی سفارش کی گئی۔
ذرائع کے مطابق7 مئی 2021ء کو لاہور ہائیکورٹ میں 13 ایڈیشنل ججز کا تقرر کیا گیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز جسٹس سہیل ناصر، جسٹس شکیل احمد کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کی گئی ، لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس صفدر سلیم شاہد کی مدت میں6 ماہ کی توسیع کی سفارش کی گئی۔جسٹس احمد ندیم ارشد ،جسٹس طارق ندیم، جسٹس محمد امجد رفیق ،،جسٹس عابد حسین چٹھہ کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کی سفارش کی گئی جبکہ ایڈیشنل ججز جسٹس محمد شان گل اور جسٹس راحیل کامران کو بھی توسیع دینے کی سفارش کی گئی۔، جسٹس انوار حسین ،جسٹس علی ضیاء باجوہ ،،جسٹس سلطان تنویر، اور جسٹس محمد رضا قریشی کا نام بھی شامل ہے۔