ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مسلم لیگ ن کے ایک اور رہنماء کورونا وائرس کا شکار

coronavirus
کیپشن: coronavirus
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم)کورونا وائرس کے وار جاری ،مسلم لیگ ن کے ایک اور رہنماءنے کورونا وائرس کا شکار ہو نے پر خود کو قرنطینہ کرلیا۔
 تفصیلات کے مطابق کورونا کے وار جاری ہیں اور اس وائرس نے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے ۔اب چاہے تعلیمی ادارے ہوں دفاتر ہوں یا سیاست سب ہی اس وائرس کی وجہ سے تشویش میں مبتلا ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنماءرانامشہود بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے واضح رہے کہ گزشتہ روز حلقہ کے کارکنان کےساتھ میٹنگ بھی کی تھی۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی تازہ رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کی شدت جاری ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 73 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔گذشتہ  چوبیس گھنٹوں میں 60ہزار 162 کورونا  ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے کورونا کے 5ہزار 152نئے پازٹیو کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا پازٹیو کیسز کی مجموعی شرح 8اعشاریہ 56فیصد رہی۔