حدیقہ کیانی کی وزیراعظم عمران خان سے اپیل

 حدیقہ کیانی کی وزیراعظم عمران خان سے اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) نامور گلوکارہ اور بیوٹیشن حدیقہ کیانی نے حکومت پاکستان اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کی ہے کہ بیوٹی سیلونز کے لئے موجودہ صورتحال میں ایس او پیز بنائی جائیں اور ان چھوٹے سیلونز کے خلاف کاروائی کی جائے جو گھروں میں سروسز دے کر قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔
نامور گلوکارہ بیوٹیشن اور پاکستان بیوٹی اینڈ کاسمیٹکس ایسوسی ایشن کی سپوکس پرسن حدیقہ کیانی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس اور لاک ڈائون کی صورتحال میں اسی فیصد بیوٹی سیلونز بند پڑے ہیں جس کی وجہ سے وہاں کام کرنے والی بیوٹیشنز بے روزگار ہیں ۔ایک تو ان کے لئے حلومت کچھ کرے اور دوسرا چھوٹے بیوٹی سیلونز کی لڑکیوں نے جو ہوم سروس شروع کی ہے اس کی روک تھام کی جائے ۔

حدیقہ کیانی کا کہنا ہے کہ بیوٹی سیلون ایک انڈسٹری بن گئی ہے اور موجودہ حالات میں یہ انڈسٹری حکومت کے ساتھ کھڑی ہے لیکن حکومت کو بھی چاہیے کہ اگر یہ صورتحال ایسی رہی تو پھر بیوٹی سیلونز کے ورکرز کے لئے کوئی ایس او پیز بنائے جائیں اور ان کے لئے بھی کچھ عملی اقدامات کئے جائیں ۔ حدیقہ کیانی نے کہا کہ اس وقت شہر لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہائی جینک سیلونز ہزاروں میں ہیں جن کے ورکرز بےروزگار پڑے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer