محکمہ سوشل سکیورٹی میں ویمن میڈیکل افسران کی بھرتیاں التواء کا شکار

 محکمہ سوشل سکیورٹی میں ویمن میڈیکل افسران کی بھرتیاں التواء کا شکار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ : محکمہ سوشل سکیورٹی میں ویمن میڈیکل افسران کی بھرتیاں التواء کا شکار۔محکمہ لیبر کی جانب سے میرٹ لسٹ نمبر 2 کے امیدواروں کاکیس واپس آنے سے افسران چار ماہ سے انتظار کی سولی پر لٹکی ہوئی ہیں۔
 کمشنر سوشل سکیورٹی نے سیکرٹری لیبر سے میرٹ لسٹ نمبر 2 جاری کروانے کی اجازت مانگی تھی۔سیکرٹری کی اجازت کےبعدپبلک سروس کمیشن سے دوسری میرٹ لسٹ آویزاں کرنیکی درخواست کی جانی تھی۔سوشل سکیورٹی میں ویمن میڈیکل آفیسرز کی میرٹ لسٹ نمبرٹوکا عمل تین ماہ سے زیر التواء ہے۔میرٹ لسٹ نمبر ون کے 104 امیدواروں میں 60 ویمن میڈیکل آفیسرز نے جوائننگ نہیں دی تھی۔ذرائع کے مطابق میرٹ لسٹ 2 کے 273 امیدواروں میں 60 کو کال اپ لیٹر جاری کیا جانا ہے۔کیس واپس آنے سے ویمن میڈیکل افسران چار ماہ سے انتظار کی سولی پر لٹکی ہوئی ہیں۔