سٹی 42:انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ، انٹر بینک میں ڈالر 296 روپےسے نیچے آگیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 90 پیسے سستا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 296 روپےسے نیچے آگیا ۔انٹر بینک میں ڈالر 296.85 روپے سے گر 295.95 روپے پر بند ہواجبکہ انٹربینک میں ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح سے اب تک 11.15 روپے سستا ہوچکا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی، ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار کم ہوجائے گی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 297 روپے پر برقرار ہے۔اوپن مارکیٹ میں یورو 6 روپے سستا ہوکر 318 روپے کا ہوگیا ۔برطانوی پاؤنڈ 10 روپے کمی سے 369 روپے کا ہوگیا ۔اماراتی درہم 1.20 روپے کمی سے 81 روپے 80 پیسے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 20 پیسے کمی سے 79 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ۔