ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سیکرٹری داخلہ کےگھرتعینات لیسکو سکیورٹی گارڈ زحوالات میں بند

 سیکرٹری داخلہ کےگھرتعینات لیسکو سکیورٹی گارڈ زحوالات میں بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کی فیملی کیساتھ تعینات لیسکو کے سکیورٹی گارڈز کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے پر مقدمہ درج،کمپنی کی جانب سے یوسف نسیم کھوکھر کو بطور سیکرٹری پانی و بجلی تعیناتی کے دوران فراہم کیے گئے .
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کے گھر تعینات لیسکو سکیورٹی گارڈز کو ڈیوٹی کرنا مہنگی پڑ گئی، لیسکو کے سکیورٹی گارڈز کو خلاف ضابطہ سیکرٹری داخلہ کے گھر تعینات کیا گیا تھا، یوسف نسیم کھوکھر کی سیکرٹری پانی و بجلی تعیناتی کے دوران چھ سکیورٹی گارڈز کو تعینات کیا گیا تھا تاہم تبادلہ ہونے کے باوجودگارڈز کو واپس نہیں بلایا گیا، سکیورٹی گارڈز نے شہری پر تشدد کیا۔
چند روز قبل سیکرٹری داخلہ کے بچوں کا گلبرگ میں شہری کیساتھ جھگڑا ہوا تھا، جھگڑے کے بعد پولیس نے لیسکو کے سکیورٹی کو گارڈز کو ناجائز اسلحہ رکھنے پر حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا،واضح رہے کہ سکیورٹی گارڈز تنخواہ لیسکو سے جبکہ ڈیوٹی سیکرٹری داخلہ کے گھر کر رہے تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer