ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا جدید گاڑیاں، مارٹر گولے، گرنیڈ پھینکنے والے کواڈکاپٹرز خریدنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا جدید گاڑیاں، مارٹر گولے، گرنیڈ پھینکنے والے کواڈکاپٹرز خریدنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : پنجاب حکومت نے جدید گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا، ساتھ ہی مارٹر گولے، گرنیڈ پھینکنے والے کواڈکاپٹرزخریدنے کی بھی منظوری دے دی۔ اس کے علاوہ 4 آرمرڈ سرویلنس گاڑیاں بھی خریدی جائیں گی۔ 

ایڈوانس گیجٹری کی حامل 10 کمانڈ اینڈ کنٹرول سرویلنس گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ گاڑیاں جرائم کے لحاظ سے حساس قرار دیئے 10 اضلاع کو دی جائیں گی۔ لاہور میں متحرک گینگز کی نشاندہی کمانڈ اینڈ کنٹرول سرویلنس گاڑیوں سے ممکن ہوسکے گی۔ 

تمام گاڑیوں کے لیے 1680 ملین کے فنڈز کا تخمینہ لگالیا گیا،پہلےمرحلےمیں980ملین کےفنڈزجاری ہوں گے، جدید گاڑیاں محراب محفوظ پنجاب مشن کے تحت خریدی جائیں گی۔