فیفا ورلڈ کپ کوالیفائیر ،قومی فٹبال ٹیم اگلے مرحلے کا پہلا میچ 16 نومبر کو کھیلے گی

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائیر ،قومی فٹبال ٹیم اگلے مرحلے کا پہلا میچ 16 نومبر کو کھیلے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)فیفا ورلڈ کپ کوالیفائیر میں قومی ٹیم اپنا اگلے مرحلے کا پہلا میچ 16 نومبر کو سعودیہ عرب کےخلاف کھیلے گی۔ گروپ جی میں پاکستان ٹیم مجموعی طور پر ڈبل لیگ کے بنیاد پر چھ میچز کھیلے گی۔

تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کوالیفائیر کیلئے اے ایف سی نے پاکستانی ٹیم کو گروپ جی میں شامل کر لیا ہے۔ گروپ جی کی چار ٹیموں میں پاکستان ، سعودیہ عرب، تاجکستان اور اردن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 16 نومبر کو قومی فٹبال ٹیم فیفا ورلڈ کپ کوالیفائیر میں دوسرے مرحلے کےپہلے میچ میں سعودیہ عرب کے مدمقابل ہو گی۔ دوسرے میچ میں پاکستان اور تاجکستان کی ٹیمیں 21 نومبر کو اسلام آباد میں مدمقابل ہونگی، جبکہ تیسرے میچ میں پاکستان اور اردن کی ٹیمیں 21 مارچ 2024 کو اسلام آباد میں مدمقابل ہونگی۔

دوسری جانب فیفا ورلڈ کپ کوالیفائیر کے  چوتھے میچ میں اردن 26 مارچ 2024 کو پاکستان کی میزبانی کرے گا۔  6 جون کو ہونے والے پانچویں میچ میں پاکستان کو سعودی عرب جبکہ 11 جون کو تاجکستان پاکستان کی میزبانی کرے گا۔

یاد رہے کہ ایشیا کے ہر گروپ کی فاتح اور رنر اپ ٹیم ورلڈ کپ 2026 میں جگہ بنائے گی۔ دوسرے مرحلے کےلئے قومی فٹبال ٹیم کا تربیتی کیمپ آئندہ چند روز میں شروع ہو گا۔