احتجاج میں شریک 100 سے زائد سکول سربراہان اور اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری

احتجاج میں شریک 100 سے زائد سکول سربراہان اور اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے اور احتجاج میں شریک ہونے پر 100 سے زائد سربراہان اور اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری،مذکورہ تمام اساتذہ کو 24 اکتوبر تک کو ذاتی شنوائی کیلئے طلب کرلیا،ذاتی شنوائی کے بعد متعلقہ اساتذہ کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کیجائے گی۔
سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے پر 100 سے زائد سربراہان اور اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔مذکورہ اساتذہ میں پرائمری، ایلمنٹری اور سینئر سکول ٹیچر شامل ہیں۔تمام اساتذہ کو 24 اکتوبر تک کو ذاتی شنوائی کیلئے طلب کیا گیا ہے۔مذکورہ اساتذہ میں کاشف نوید، محمد اختر، حمیداللہ، محمد صدیق، رخصانہ ظفر اور رانا لیاقت علی شامل ہیں۔مزید اساتذہ میں محمد اشفاق ،محمد افضل ، شوکت رشید، اشفاق احمد ، شفیق، محمدریاض ،عابد محمود،الیاس شفقت ،منور حسین اور وسیم ہاشمی کے نام شامل ہیں۔

مذکورہ اساتذہ کو تعلیمی سرگرمیاں بائیکاٹ کرکے احتجاج میں شریک رہے۔ایجوکیشن اتھارٹی نے اساتذہ کو تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کی پہلے سے ہدایات جاری کر رکھی تھی۔اساتذہ کلاسسزکا بائیکاٹ کرکے روزانہ احتجاج میں شریک ہورہے تھے۔سٹرائیک کے باعث طلباوطالبات کا تعلیمی نقصان ہورہا تھا۔

احکامات کیخلاف ورزی پر متعلقہ سکول سربراہان و اساتذہ کو انکوائری کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کیمطابق ذاتی شنوائی کے بعد متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف پیڈا ایکٹ کےتحت کاروائی کیجائے گی۔