ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی آدھی رات کو فیصل آباد کے چلڈرن ہاسپٹل پہنچ گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر اعلیٰ  محسن نقوی نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب فیصل آباد میں چلڈرن ہسپتال جھنگ روڈ کا دورہ کیا۔
  محسن نقوی ہسپتال کی مختلف وارڈز میں گئے اور مریضوں  سے علاج معالجے کی سہولیات کے  بارے میں دریافت کیا۔

محسن نقوی نے منگل کے روز فیصل آباد میں پنجاب کابینہ کے اہم اجلاس کے علاوہ شہر  کے لاری اڈا، چیمبر آف کامرس، بازاروں کے دورے کئے، وکلا، کریانہ دوکانداروں، فلور ملز مالکان کے وفود سے اہم ملاقاتیں کیں، سیف سٹی پروجیکٹ کا سنگِ بنیاد رکھا اور رات کو کھانا کھانے کے بعد پہلے رکھ کینال اور اس کے بعد چلڈرن ہاسپٹل کا دورہ کیا۔