سٹی42: لاہوریوں کے لئے ایک اور خوشخبری آ گئی۔
نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فیصل آباد کی خوبصورت نہر رکھ برانچ نہر کے اطراف لگی مسحور کن لائٹیں اور ست رنگے فوارے لاہور کی کینال روڈ پر بھی نصب کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی فیصل آباد کے دورہ کے دوران اپنی صوبائی کابینہ کےارکان کے ہمراہ رات گئے کینال روڈ فیصل آباد پہنچ گئے ۔
محسن نقوی نے نہر کے دونوں اطراف لگی فینسی لائٹس اور فواروں کی تعریف کی۔ انہوں نےنہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنےپر فیصل آباد کی کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی کاوش کو سراہا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نےلاہور کی کینال میں بھی اسی طرز کے ملٹی کلر فوارے لگانے کی ہدایت کر دی۔
انہوں نےسیکرٹری ہاؤسنگ کو لاہور نہر میں لائٹس اور خوبصورت فوارے لگانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی۔