معروف گلوکار دوران کنسرٹ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

Singer Mikaben
کیپشن: Singer Mikaben
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے معروف  گلوکار  ’کے کے‘  کے بعد کیریبین ملک ہیٹی سے تعلق رکھنے والا گلوکار بھی دورانِ کنسرٹ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیریبین ملک ہیٹی سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار میکا بین پیرس میں جاری کنسرٹ کے دوران  چل بسے۔ میکا بین پیرس میں کنسرٹ کیلئے موجود تھے جہاں کنسرٹ کے دوران  اچانک دل کا دورہ پڑنے سے گلوکار کی موت ہوئی۔

کنسرٹ ہال کی انتظامیہ کی جانب سے میکا بین کی موت کے بعد ٹوئٹر پر اعلان کیا گیا کہ گلوکار کی طبیعت خراب ہونے پر میکا بین کو طبی امداد بھی دی گئی مگر دل کے دورے کی شدت زیادہ ہونے کے سبب گلوکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

View this post on Instagram

A post shared by Mikaben (@mikaben509)

واضح  رہے کہ اب سے کچھ ماہ قبل بھارتی معروف گلوکار کرشناکمار کناتھ عروف کے کے بھی کنسرٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔