عائشہ نے 10 لاکھ مانگے، ریمبو کی درخواست ضمانت

Ayesha Akram with Rambo
کیپشن: Ayesha Akram / Rambo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کا معاملہ ، مقدمے میں نامزد عائشہ اکرم کے ساتھی ریمبو  نے درخواست ضمانت دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ اکرم کے ساتھی ریمبو نے ایڈووکیٹ خواجہ اورنگزیب کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی،  ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم کی درخواست ضمانت سیشن جج لاہور کو بھجوا دی ہے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے آج تک جتنے ملزمان کی شناخت پریڈ کی ان میں ریمبو شامل رہا،  عائشہ اکرم نے ریمبو سمیت دیگر پر زیادتی کا الزام لگایا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عائشہ اکرم اپنے دیے ہوئے بیان سے مکر رہی ہے،  سپریم کورٹ کی جانب اشٹام پر جھوٹی گواہی دینے والے کے خلاف کارروائی کا حکم ہے،  عائشہ کا الزام بے بنیاد ہے اور وہ ملزم سے 10 لاکھ مانگ رہی ہے، عائشہ اکرم کی ریمبو کے ساتھ پلیننگ کی آڈیوز اور ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہیں اور عائشہ اکرم اپنے پولیس کو دیا ہوا بیان سے بھی  مکر رہی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer