حفیظ سنٹر دو حصوں میں تقسیم،سی سی پی او نے اہم ہدایات دیدیں

حفیظ سنٹر دو حصوں میں تقسیم،سی سی پی او نے اہم ہدایات دیدیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) سی سی پی او عمر شیخ لاہورگلبرگ حفیظ سنٹر پہنچ گئے۔ کہا کہ تمام ادارے مل کر کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ ایمرجنسی گاڑیوں کو مکمل سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے، حفیظ سنٹر کو دو حصوں میں تقسیم کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او عمر شیخ بھی گلبرگ کے علاقہ حفیظ سنٹر میں لگنے والی آگ پر حالات کا جائزہ لینے کے لئےپہنچ گئے، میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےسی سی پی او کا کہناتھا کہ حفیظ سنٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے لاہور پولیس بھی کوشاں ہے،ایس پی ماڈل ٹاون دوست محمد صبح سویرے سے ہی موقعہ پر موجود ہیں، لاہور پولیس کی طرف سے ایمرجنسی گاڑیوں کو مکمل سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔

  سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا کہناتھا کہ حفیظ سنٹر کو دو حصوں میں تقسیم کرلیا،اوپر والےحصے میں22فائر فائٹرز کام کر رہےہیں،پانی کی سپلائی مسلسل آ رہی ہے،آگ کوبجھانے کی کوشش کر رہے ہیں، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،  شہریوں کو آتشزدگی سے دور رکھا جارہا ہے،انہوں نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی اور دیگر ریسیکو گاڑیوں کےلئے راستہ کلئیر  کیا جائے تاکہ نقصان کا بروقت ازالہ کیا جاسکے۔

ان کا کہناتھا کہ بہترین انتظامات کئےجارہے ہیں،دکاندار اپنا سامان نکال رہے ہیں، اندر کمپریسر بھی موجود ہیں ، اوپر والےپورشن پر آگ قابو ہو چکی ہے۔دفاتر اور دکانوں کے مالکان کی جانب سےاللہ اکبر کی صدائیں فضا میں گونج رہی ہیں۔

 الیکٹرونکس اور موبائل کی مارکیٹ ہے یہاں بیٹریز بھی ہیں جن کی وجہ سے آگ نے شدت اختیار کی، سی سی پی او کا کہناتھا کہ ادارےآگ پر قابو پانےکیلئے متحرک ہیں،سب ملکرمشکل پر قابو پالیں گے، صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد بھی حفیظ سینٹر پہنچی تو متاثرین نے ان کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer