عاطف اسلم کی خوبصورت انداز میں اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد

عاطف اسلم کی خوبصورت انداز میں اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

غوث الاعظم روڈ (زین مدنی )معروف گلوکارعاطف اسلم کا اپنی اہلیہ سارا کی سالگرہ کے موقع پر نہایت ہی خوبصورت اور پیار بھرے انداز میں مبارکباد پیش کی ہے۔

عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کے سالگرہ کے موقع پر ایک تصویر شئیر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے سارا کی سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے‘ الحمداللہ۔

گلوکار نے کیپشن میں اہلیہ سارا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میں تمھارا بے حد شکر گزار ہوں کہ تم میری زندگی کی ساتھی بنیں، اور صبر کے ساتھ اتنے سالوں سے میرے ساتھ ہو، سالگرہ مبارک ہو۔ یاد رہے کہ گلوکار عاطف اسلم اور سارا کی شادی کوآٹھ سال ہو چکے ہیں ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer