ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں چودھری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوئے تھے۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ووٹنگ کے دوران 36 اراکین نے فیصل ممتاز کے حق جبکہ 2 اراکین نے مخالفت میں ووٹ دیا جس کے بعد پیپلزپارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے سولہویں جبکہ موجودہ اسمبلی کے چوتھے وزیراعظم کے طور پر منتخب ہوئے۔

یاد رہے کہ چودھری انوارالحق کو استعفیٰ دینے کا پیغام بھجوایا گیا تھا تاہم انہوں نے مستعفی ہونے کے بجائے تحریک کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی۔

تحریک عدم اعتماد سردار جاویدایوب، چودھری قاسم مجید نے دیگر کے ہمراہ پیش کی تھی، تحریک عدم اعتماد میں متبادل قائد ایوان کے طور پر فیصل ممتاز راٹھور کا نام پیش کیا گیا تھا۔