کراچی؛ پولیس اہلکار بکرے چرانے والے سے بکرا چھین کر فرار، مقدمہ درج

کراچی؛ پولیس اہلکار بکرے چرانے والے سے بکرا چھین کر فرار، مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہ زیب حسین: کراچی کے چھ پولیس اہلکار بکرا چور نکلے, 6 پولیس اہلکاروں کے  خلاف بکرا چوری کا مقدمہ درج.

دو دن قبل سی آئی اے  کے پولیس اہلکار لاڑکانہ سے کراچی جا رہے تھے، رانی پور کے قریب بکرے چرانے والے سے بکرا چھین کر فرار ہوگئے۔مقامی لوگوں نے گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے گاڑی کو روک دیا اور گاڑی سے چھینا گیا بکرا برآمد ہوا۔بکرا چوری کرنے والوں کی شناخت کراچی کے پولیس اہلکاروں کی طور پر ہوئی جن کیخلاف مقدمہ نمبر 114/23 ہنگورجہ تھانے میں 382 دفعہ کے تحت درج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقدمے میں اے ایس آئی شوکت علی لانگڑ، اے ایس آئی ہدایت علی انصاری،عامر عباس، اعجاز علی، صاحب خان اور لائق رحمان نامزد،تمام اہلکار کراچی کے علاقے کورنگی کی رہائشی ہیں۔