ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیفنس کار حادثہ، ملزم افنان کا پانچ روز کا جسمانی ریمانڈ

ڈیفنس کار حادثہ، ملزم افنان کا پانچ روز کا جسمانی ریمانڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی:ڈیفنس فیز سیون میں ٹریفک حادثے کے دوران 6 افراد کی ہلاکت کا معاملہ,عدالت نے کم عمر ڈرائیور افنان شفقت کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور 23 نومبر کو ملزم کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ 

انسداد دھشت گردی عدالت کی جج عںہر گل خان نے سماعت،پولیس نے ملزم افنان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جبکہ ملزم کے وکیل کم سن ملزم کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف دلائل دیئے۔

ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم  افنان کی عمر سترہ سال ہے بارویں جماعت کا طالب علم ہے،چھ افراد کی جان گئی  اس کا دکھ ہے مگر یہ قتل نہیں حادثہ ہے جبکہ مقدمے میں سیکشن 302 اور 7اے ٹی اے غلط لگائی گئی ہے۔

دوسری جانب عدالت  کا کہنا تھا کہ 6 افراد کی جان گئی جس کی تفتیش ضروری ہے۔

تفتیشی افیسرنے بتایا کہ کم عمر ڈرائیور کا ڈرائیونگ لائسنس نہیں بنا ہوا جبکہ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم نے 6 افراد کو گاڑی کے نیچے کچل کر ہلاکیا، ملزم افنان کے والد شفقت پراپرٹی کا کاروبار کرتے ہیں اور گاڑی نمبری 308والد کے نام ہے۔

پولیس کے مطابق کم عمر ڈرائیور گاڑی کو تیز رفتاری کے ساتھ زک زیگ بھی کرتے جارہا تھا۔