پنجاب میں چینی کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ

 پنجاب میں چینی کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون نے چینی کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔

چیئرمین شوگرملز ایسوسی ایشن پنجاب زون ذکا اشرف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ شوگر انڈسٹری دیوالیہ پن کی طرف جارہی ہے اس لیے چینی کی قیمت بڑھے گی تو کسان کو فائدہ ہوگا جب کہ اضافی چینی فوری برآمد کرنا چاہیے۔

ذکا اشرف نے کہا کہ کسان کو 300  روپے من ادائیگی تب ہو گی جب چینی کی قیمت بڑھے گی، چینی اگر باہر سے منگوائیں تو 170 روپے کلو پڑے گی، اس وقت چینی سرپلس ہے۔

ان کاکہنا تھاکہ پہلی بار ہوا ہے کہ آٹا چینی سے مہنگا ہو گیا، مطلب پالیسیاں درست نہیں، آٹاسستا اور چینی مہنگی ہونی چاہیے اس کا استعمال بھی کم ہے۔