فلائیٹ شیڈول متاثر،7پروازیں منسوخ ،3تاخیر کا شکار

 فلائیٹ شیڈول متاثر،7پروازیں منسوخ ،3تاخیر کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر طیاروں میں کمی اور دیگر وجوہات کی بنا پر فلائیٹ شیڈول متاثرہو گیا ہے، سات پروازیں منسوخ جبکہ تین تاخیر کا شکار رہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق ائیرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق لاہور سے دبئی جانے والی پرواز پی اے 416 اور دبئی سے آنے والی پرواز پی اے 417 منسوخ کر دی گئی ہے۔شارجہ جانے والی پرواز پی اے 412 کوبھی منسوخ کر دیا گیا۔نجف سے آنے والی پرواز آئی ایف 341 اور نجف جانے والی پرواز آئی ایف 342بھی کینسل کر دی گئی جبکہ کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 306 ، کراچی جانے والی پرواز پی کے 307 کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے ۔
 اسی طرح دبئی جانے والی پرواز پی کے 203 دو گھنٹے بیس منٹ تاخیر کا شکار رہی، جبکہ دبئی سے واپس آنے والی پرواز پی کے 204 اڑھائی گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔