( سٹی42 )کورونا کی وجہ سے یواے ای کی طرف سے پاکستانی شہریوں کیلئے وزٹ ویزا پر پابندی عائد کردی ،دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل احمد امجد علی کا کہنا ہے کہ جن افراد کو وزٹ ویزا جاری ہو چکے ہیں وہ یواے ای آسکتے ہیں،نئے وزٹ ویزا جاری کرنے پر تاحکم ثانی پابندی لگی ہے۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دبئی حکومت نے پاکستانیوں پر پابندی لگا دی، دبئی امیگریشن نے وزٹ ویزہ اور انٹری پرمٹ دینا بند کردیا،اس حوالے سے تمام ملکی وغیر ملکی ائیرلائینز کو آگاہ کردیا گیا،ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق دبئی حکام نے پاکستانی نیشنل کےلئے نئے ویزے کے اجراکا عمل روک دیاہے،ذرائع کے مطابق دبئی حکومت نے وزٹ ویزے پر پابندی والے ملکوں کی فہرست جاری کردی ہے۔
فہرست میں پاکستان، ترکی، ایران، یمن، شام، عراق، لیبیا، ، کینیا، صومالیہ، افغانستان شامل ہیں،پابندی کے بعد پاکستانی نیشنل کو دبئی کےلئے نئے ویزوں کا اجرانہیں ہوسکے گا جبکہ پابندی کا اطلاق غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔واضح رہے کہ کو رونا وا ئرس کی وجہ سے دنیا میں کاروبا ری سر گر میاں ما ند پڑ چکی ہیں اور جن مما لک میں کورونا وائرس کے کیس زیا دہ ہیں وہا ں بیروز گا ری کی شرح بھی دن بدن بڑھ رہی ہے۔