سکولوں کی بندش غیر دانشمندانہ فیصلہ قرار

سکولوں کی بندش غیر دانشمندانہ فیصلہ قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)پاک ایوان تعلیم پاکستان نے سکولوں کی قبل از بندش کو غیر دانشمدانہ فیصلہ قرار دے دیا ہے، جبکہ سربراہ پاک ایوان تعلیم قاضی نعیم انجم کا کہنا ہے کہ سکولوں کی بندش سے بچوں کا سلیبس مکمل نہیں ہوپائے گا اور وہ بورڈ کے امتحان کی تیاری مکمل نہیں کر پائیں گے۔اس طرح بچوں کا پورا تعلیمی سال ضائع ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ،فیروز پور روڈ پاک عرب سوسائٹی میں پاک ایوان تعلیم پاکستان کی اہم میٹنگ ہوئی ۔اس میٹنگ میں سکولوں کی قبل از بندش کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ کی صدارت پاک ایوان تعلیم کے سربراہ قاضی نعیم انجم نے کی۔میٹنگ میں پاک ایوان تعلیم کے رہنماوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قاضی نعیم انجم کا کہنا تھا کہ سکولوں کی بندش دانشمندانہ اقدام نہیں ہوگاانکا کہنا تھا کہ سکول بند ہوئے تو سلیبس مکمل نہیں ہوسکے گا۔
ذرائع کے مطابق ،میٹرک کے امتحان 6 مارچ سے شروع ہورہے ہیں کم وقت میں بچوں کی تیاری ممکن نہیں ہوسکے گی، جبکہ پہلے ہی کافی ٹائم ضائع ہو چکا ہے ۔مزید یہ کہ بچوں کاجو تعلیمی نقصان ہو گابچے اس نقصان کے متحمل نہیں ہو سکتے، لہذا ان تمام حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے بچوں کا مستقبل دائو پر نہیں لگایا جا سکتا ۔انہوں نے کہا ہے کہ سکولوں میں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جارہا ہے۔مزید یہ کہ بچوں کے ٹیسٹ ہونے کے باوجود کورونا کیسسز کی تعداد بہت کم ہے۔قاضی نعیم انجم نے وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ سکولوں کو مکمل بند کرنے کی بجائے سمارٹ لاک ڈاون کو ترجیح دی جائے۔