فحاشی پھیلانے پر 3 سٹیج اداکاروں کو شوکاز نوٹس جاری

فحاشی پھیلانے پر 3 سٹیج اداکاروں کو شوکاز نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) محکمہ داخلہ پنجاب نے تھیڑوں میں فحاشی پھیلانے پر  تین سٹیج اداکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔  

 سٹیج ڈرامہ انڈسٹری شہریوں کی تفریح کا ذریعہ  تھا، ایک زمانہ تھا کہ پاکستان میں بامقصد سٹیج ڈرامے پیش کیے جاتے تھے، ان ڈراموں کو دیکھنے کیلئے لوگ فیملی کے ساتھ آتے تھے، مگر اب بدقسمتی سے جگت بازی، ذومعنی جملے، بے ہودہ ڈانس نے اسے مثبت اور تخلیقی سرگرمی نہیں رہنے دیا، سٹیج ڈرامے ہماری نوجوان نسل میں فحاشی کو فروغ دینے میں پیش پیش ہیں، ان کی وجہ سے ہماری نوجوان نسل بربادی اور تباہی کی جانب بڑھ رہی ہے۔ 

تھیڑوں میں فحاشی پھیلانے والوں کیخلاف محکمہ داخلہ پنجاب متحرک ہوگئے، محکمہ داخلہ پنجاب نے تین سٹیج اداکاروں  باری سٹوڈیو کے فضل عباس، شازیہ بلوچ اور رینا ایرانی کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے، مذکورہ تینوں سٹیج اداکاروں نے سٹیج پر دوران پرفارمنس فحش حرکات کی تھیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے مذکورہ تینوں اداکاروں کو پندرہ یوم کے اندر جواب دینے کا حکم دیا ہے، تسلی بخش جواب نہ دینے پر تینوں کیخلاف سٹیج پر کام کرنے پرپابندی عائد کی جا سکتی ہے۔محکمہ داخلہ نے ڈی سی لاہور کی رپورٹ پر شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ 2018ء میں فحش جملے بولنے ، غیر اخلاقی اشارے اور حرکات کرنے پر اداکارہ خوشبو، مہک نور، صائمہ خان، سنہری خان، عاجزہ، فریال خان، آرزو، تعبیر برال، ثمرہ چودھری، کیف علی، ماہ نور و دیگر  کو شوکاز  نوٹس جاری کیے گئے تھے۔ 

 

 

Sughra Afzal

Content Writer