عدالت نے شریف خاندان کے مزید 6 افراد پر گرفتاری کی تلوار لٹکا دی

عدالت نے شریف خاندان کے مزید 6 افراد پر گرفتاری کی تلوار لٹکا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: بینکنگ جرائم کورٹ پنجاب میں اتفاق شوگرمل اور کشمیر شوگرمل کیس کی سماعت ہوئی۔سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے کزن جاوید شفیع سمیت چھ افراد کےوارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔ عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو ملزمان کواکیس نومبر کوپیش کرنے کا حکم دے دیاگیا۔


بینک جرائم کورٹ پنجاب میں سمٹ بنک کی طرف سےاتفاق شوگر مل اور کشمیر شوگر مل کےنام پر کروڑوں روپےکا قرض واپس نہ کرنےپرمیاں نواز شریف کےکزن جاوید شفیع،طارق شفیع،عمران شفیع،زاہد شفیع،شاہد شفیع اورعلی پرویز کےخلاف دوالگ الگ استغاثےدائرکیےگئے۔جس میں عدالت نےجاوید شفیع اوردیگرکو فرد جرم کے لیےطلب کیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔انہوں نے اپنی حاضری معافی کی درخواست دائر کی جو عدالت نے مسترد کر دی۔

بعدازاں عدالت نےملزمان کےوارنٹ گرفتاری جاری کردیئےجبکہ وارنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کو بھجوا دیئے گئے۔

واضح رہے کہ لاہور کی بینکنگ کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پانچ چچا زاد بھائیوں کوبنکوں سے قرضہ لے کر واپس نہ کرنے کے کیس میں فرد جرم کے لیے 20 نومبر کو طلب کیاہے۔بینکنگ عدالت کے جج منیر احمد جوئیہ نے مختلف بنکوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ ملزمان میں نواز شریف کے کزن طارق شفیع ، جاوید شفیع سمیت دیگر شامل ہیں۔ بنکوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ کشمیر شوگر ملز اور اتفاق شوگر ملز کے لیے 7 سو ملین روپے قرضہ لیا گیا۔سالہا سال سے بنکوں کو قرض واپس نہیں کیا جا رہا۔ 

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor