کورونا کی آڑ میں پابندی قبول نہیں، پی ڈی ایم کااحتجاجی تحریک  تیز کرنے کا اعلان

کورونا کی آڑ میں پابندی قبول نہیں، پی ڈی ایم کااحتجاجی تحریک  تیز کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک تیز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے جلسے شیڈول کے مطابق ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آج پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سربراہی اجلاس منعقد ہوا جس میں بلاول بھٹو اور اختر مینگل نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں ہم نے حکومت مخالف تحریک کے بنیادی اصول اور مقاصد وضع کئے۔
پی ڈی ایم سربراہ نے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں بارے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے گلگت بلتستان انتخابات کو مسترد کر دیا ہے۔ ہم پارلیمنٹ کی بالا دستی چاہتے ہیں۔ گلگت بلتستان الیکشن میں ریاستی مشینری کا استعمال کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھجوانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ جھوٹے مقدمات قائم کرکے انتقام لیا جا رہا ہے۔ ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی کا اعتراف حکومت کے خلاف ایف آئی آر ہے۔ شبر زیدی نے بدعنوان لوگوں کی فہرست پیش کی تو عمران خان نے کہا کہ چھوڑ دو۔
سینیٹ اصلاحات بارے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ دھاندلی کے عادی ہیں، ان کا کیسے راستہ روکنا ہے؟ ابھی طریقہ کار نہیں بتائیں گے۔ حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ کچھ نکات پر اگلے اجلاس میں غور کیا جائے گا۔
پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے گلگت بلتستان کے نتائج کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ 2018 کی دھاندلی کا ری پلے تھا۔ ریاستی مشینری اور اداروں کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔