ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں کے طلبہ کا طبی معائنہ کرانے کا فیصلہ

سرکاری سکولوں کے طلبہ کا طبی معائنہ کرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض)پنجاب بھر کےسرکاری سکولوں میں زیر تعلیم لاکھوں طلبہ کا طبی معائنہ کرایاجائے گا، پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز10 دسمبر سےکیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں میں زیرتعلیم طلبہ کی صحت وتندرستی کا معاملہ پرپالیسی اینڈ اسٹرینتھن پلاننگ یونٹ کے تعاون سےسکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن پروگرام کوپائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شروع کیا جائے گا،پی ایس پی یو نےبچوں کی صحت کی سکریننگ کے لئےہیلتھ ایپلی کیشن بھی لانچ کردی ہے۔

ایپلی کیشن گوگل پلےسٹورسےڈاؤن لوڈ کرکے بچوں کی صحت سے متعلق مکمل ڈیٹا اپ لوڈ کیا جاسکےگا،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےبچوں کی سکریننگ کیلئےسکولوں کو الگ کمرہ فراہم کرنے کے حوالے سےمراسلہ جاری کردیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer