ستوکتلہ میں ڈولفن اور پیرو فورس نے بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

ستوکتلہ میں ڈولفن اور پیرو فورس نے بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ستوکتلہ میں ڈولفن اور پیرو فورس کے اہلکاروں نے بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی، ڈی آئی جی آپریشنز نے بہادر اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ میں ڈولفن اور پیرو فورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بینک کو لوٹنے سے بچالیا اور موقع سے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی، 20 کلو سے زائد سونے کے زیورات برآمد ہوئے ہیں، ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

 ڈولفن اہلکاروں کے مطابق چار ڈاکو بینک کو لوٹنے کیلئے آئے تھے ان کیساتھ بینک کا گارڈ صداقت بھی ملاہوا تھا۔ ڈاکو تالے توڑ کر بینک میں داخل ہوئے اور بڑی چالاکی سے کیمروں پر سپرے کردیا۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر نے ستوکتلہ میں بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام بنانے والے بہادر نوجوانوں کیلئے انعام کا اعلان کردیا۔

Sughra Afzal

Content Writer