ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف بیٹنگ جاری

ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف بیٹنگ جاری

سٹی 42:ؒ پی ایس ایل کے 28ویں میچ میں ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

 آج پی ایس ایل میں ڈبل ہیڈرز کھیلا جا رہا ہےہے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔  ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 11 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنالیے، کپتان محمد رضوان 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، اوپنر یاسر خان 45 اور جہانزیب سلطانز 25 رنز بناکر نمایاں رہے ہیں 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان طارق نے 2 اور فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ لیگ کے آخری میچ میں فتح سمیٹنے کی کوشش کریں گے۔ اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا کہ میچ میں کامیابی کیساتھ پلےآف مرحلے میں پہنچنا چاہتے ہیں۔