پی ٹی آئی سے مذاکرات ہونگے یا نہیں؟ احسن اقبال نے واضح کردیا

پی ٹی آئی سے مذاکرات ہونگے یا نہیں؟ احسن اقبال نے واضح کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) سے مذاکرات کا امکان مسترد کر دیا

احسن اقبال نے کہا کہ کرنل شیر خان کا مجسمہ، جناح ہاؤس اور ایم ایم عالم کا جہاز پامال کیا گیا، یہ سب کام پی ٹی آئی رہنماؤں کے ایما پر کیے گئے،لیڈروں نے کہا جس کی جو جو ڈیوٹی ہے وہاں پہنچ جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سوا 2 مہینے سزائےموت کی چکی میں کاٹے،  ہائیکورٹ نے میرا کیس جھوٹ کا پلندہ قرار دے کر ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔

پی ٹی آئی سے مذاکرات سے متعلق احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان ڈائیلاگ کی آڑ میں اپنے ان جرائم سے این آر او لینا چاہتے ہیں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ زیارت ریذیڈنسی جلانے والوں کو تو ہم دہشتگرد کہیں لیکن عمران خان کے حامیوں نے چونکہ جینز اور جوگرز پہنے ہوئے تھے اس لیے انہیں معاف کردیں۔

Ansa Awais

Content Writer