گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر
کیپشن: Vehicles
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حکومت نے متعدد درآمدی اشیاء پر ڈیوٹی بڑھانے کی سفارش کر دی ہے، ٹائلز پر 50، مشینری پر 10،گھریلو اشیا پر 50 فیصد ڈیوٹی لگے گی, ایک ہزار سی سی سے بڑی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں سو فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔

تفصیلات کےمطابق متعدد درآمدی اشیاء پر ڈیوٹی بڑھانے کی سفارش کردی گئی،ٹائلوں پر ڈیوٹی کی شرح پچاس فیصد تک بڑھانے کی تجویز دی گئی،درآمدی مشینری پر ڈیوٹی میں دس فیصد اور گھریلو استعمال کی اشیاء پر ڈیوٹی میں پچاس فیصد اضافے کی تجویز سامنے آئی۔

بجلی بنانے کے کارخانوں کے لئے درآمد ہونے والی مشینری پر ڈیوٹی میں تیس فی صد اضافے کا امکان ہے جبکہ درآمدی سٹیل اور سٹیل کے مصنوعات پر ڈیوٹی کی شرح میں دس فی صد اضافی کی تجویز دی گئی۔

علاوہ ازیں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 1000 سی سی سے بڑی گاڑی پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 100 فیصد اضافے کی تجویز دیدی۔ نئی تجاویز میں سرامکس پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح میں 40 فیصد اضافے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer