ٹیچرز کی بورڈ امتحانات میں ڈیوٹی،سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم شدید متاثر

ٹیچرز کی بورڈ امتحانات میں ڈیوٹی،سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم شدید متاثر
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض)سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم شدید متاثر،فی سکول پانچ سے آٹھ ٹیچرز بورڈ کی امتحانی ڈیوٹی پر ہیں .جس کے باعث رواں سال سکولوں کیلئے 5 فیصد نئے داخلوں کا ہدف پورا کرنا مشکل ہوگیا ہے۔
سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم شدید متاثر ہونے لگی۔رواں سال سکولوں کیلئے 5 فیصد نئے داخلوں کا ہدف پورا کرنا مشکل ہوگیا ہے۔تفصیلات کےمطابق فی سکول کے  پانچ سے آٹھ ٹیچرز بورڈ کی امتحانی ڈیوٹی پر ہیں۔

اساتذہ کے امتحانی ڈیوٹی پر ہونے سے سکولوں میں پچھلے سال کی نسبت کم داخلے ہورہے ہیں۔داخلوں میں کمی پر ابھی تک 263 سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے جاچکے ہیں۔امتحانی ڈیوٹی سےا نکار پر پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی شروع کردی جاتی ہے۔

اساتذہ نے داخلوں کا ہدف پورا نہ کرنے والے سکولوں سے نرمی برتنے کی اپیل کی ہے۔داخلوں کا ہدف پورا کرنے کیلئے 31 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن رکھی گئی ہے۔