ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائز بانڈ ختم کرنے سے سمندر پار پاکستانی بھی پریشان ہوگئے

Overseas Pakistani
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: 15 ہزار روپے کےبانڈزختم کرنےسےسمندرپارپاکستانی بھی پریشان ہوگئے، کورونا کے باعث پرائز بانڈ کیش کروانے پاکستان نہیں آسکتے، 30جون کے بعد کیش کروانے کی مہلت بھی ختم ہوجائے گی، اوورسیز لاہوریوں نے وزیراعظم پورٹل پر شکایات کے انبار لگا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق پندرہ ہزار روپے کے پرائز بانڈز ختم کرنے کے باعث اوورسیز پاکستانی بھی پریشانی کا شکار ہیں۔ بیرون ملک مقیم لاہوریوں کو پرائز بانڈز کیش کروانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ وزیراعظم پورٹل پر شکایات کے انبار لگا دیئے ہیں۔

سمندر پار مقیم لاہوریوں کا کہنا ہے کہ وہ کرونا وائرس کی وجہ سے پرائز بانڈز کیش کروانے کیلئے پاکستان نہیں آسکتے ہیں،30جون کے بعد پرائز بانڈز کیش نہیں کروائے جاسکیں گے،اوورسیز لاہوریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزارت خارجہ پرائز بانڈ کیش کروانے کیلئے پالیسی مرتب کرے۔

دوسری جانب لاہورہائیکورٹ نےساڑھے7 ہزار کے بانڈز کی خرید وفروخت پر پابندی کیخلاف  دائردرخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی جبکہ حکومتی اقدام درست قرار دیدیا گیا۔ لاہورہائیکورٹ کےجسٹس جواد حسن نے دائردرخواست پرمحفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کیا، عدالتی فیصلےکےمطابق  پرائز بانڈ کے اجراء یا اس پر پابندی حکومتی پالیسی ہے،حکومتی پالیسی میں عدالت مداخلت نہیں کرسکتی۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مئی میں ساڑھے7 ہزارکےپرائز بانڈز کی قرعہ اندازی تھی،سٹیٹ بینک نے پرائزبانڈزکی قرعہ اندازی پرپابندی عائد کردی۔سٹیٹ بینک کی جانب سےپرائزبانڈز پر پابندی خلاف قانون،امتیازی سلوک ہے۔