سٹی 42: نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ریاض پہنچ گئے۔
عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔ریاض ایئرپورٹ پر پاکستانی سفیر احمد فاروق اور سعودی حکام نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔
سعودی عرب میں عرب و اسلامی ممالک کا اہم مشاورتی اجلاس ہوگا، جس میں عالمی و علاقائی امور پر غور کیا جائے گا۔
سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں مسلم دنیا کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App