سٹی 42: میٹھی عید اپنے پیاروں کیساتھ منانے کیلئے پردیسیوں کی آبائی علاقوں کوواپسی کاسلسلہ جاری ہے تاہم اضافی کرایوں کی وصولی نے مسافروں کو پریشان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاری اڈے پر جہاں مسافروں کارش بڑھنے لگا ہے تو وہیں عیدی کےنام پر500سےایک ہزارروپے اضافی کرایہ وصول کیا جانے لگاہے ۔ لاری اڈے پر بہاولپور کیلئے کرایہ 3500 ،ملتان 2500، اوکاڑہ 1500روپے اور دیگر شہروں کاکرایہ میں بھی اضافی وصول کی جارہا ہے۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ گھنٹوں انتظار کے بعد بھی ٹکٹ نہیں مل رہی۔ پریشان عوام نے انتظامیہ سے اضافی کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔