ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: سوئی گیس کی بندش، شہری پریشان

لاہور: سوئی گیس کی بندش، شہری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہورشہر کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لاہور شہر کے علاقوں سمن آباد ،گلشن راوی ،اقبال ٹاؤن ،سبزہ زار ،اسلام پورہ  سمیت مختلف مقامات پرگیس نہ آنے کے باعث اہل علاقہ کو سحری اور افطاری کے وقت مشکلات کا سامنا ہے ۔

علاقہ مکین کے مطابق مہنگائی کے دور میں ایل پی جی اور لکڑیاں خریدنے پر مجبور ہیں۔ بھاری بھرکم بل ادا کرنے کے باوجود گیس فراہم نہیں کی جاتی۔

علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکرگیس کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔