سٹی 42: پاکستان کی فضائی حدود کیلئے بھارتی طیاروں پر پابندی میں توسیع کردی گئی ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے پابندی میں توسیع کا نوٹم جاری کردیا۔فضائی پابندی 24 اپریل 2026 تک برقرار رہے گی
پاکستان کی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں سمیت بھارتی ایئرلائنز یا آپریٹرز کے زیر استعمال طیاروں پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔علاوہ ازیں پاکستانی فضائی حدود پرپابندی میں بھارتی فوجی پروازیں بھی شامل ہیں۔