ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الفطر کے موقع پر واسا کے تمام آپریشنل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

 عید الفطر کے موقع پر واسا کے تمام آپریشنل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: واسا لاہور کے عیدالفطر کے حوالے سے ایس او پیز جاری ہوگئے ۔ عیدالفطر کے دوران ٹیوب ویلز کے اوقات کار جاری کردیے گئے ۔ 
ایم ڈی واسا غفران احمدکی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تمام ڈائریکٹر کی بذریعہ ویبنار شرکت کی ۔ عید الفطر کے موقع پر تمام آپریشنل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ۔
واساکی ڈائریکٹرزکوہدایت  کی گئی کہ عید کے دنوں میں 24 گھنٹے متحرک رہیں ،تمام ترقیاتی منصوبوں کی سائٹس پر حفاظتی اقدامات کویقینی بنانے کی ہدایات کی گئی ۔ 
ایم ڈی واسا نے کہا تمام سیوریج لائنوں اور نالوں کی بروقت ڈی سلٹنگ مکمل کی جائے ،شہر بھر میں مین ہولز کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔کسی بھی خراب یا کھلے مین ہول کو فوری طور پر مرمت کرنے کی ہدایات جاری  کی گئی ۔
عید کے دنوں میں واسا3 دورانیے میں پانی فراہم کرے گا
پہلا دورانیہ صبح 4:30 سے 10:00 بجے تک ہوگا
دوسرا دورانیہ دوپہر 12:00 سے 2:00 بجے تک ہوگا
تیسرا دورانیہ صبح 5:00 سے 8:30 بجے تک ہوگا
ٹیوب ویل چلانےکاپہلا دورانیہ صبح 5:00 سے 9:00 بجے تک ہوگا
دوسرا دورانیہ دوپہر 12:00 سے 2:00 بجے تک ہوگا
تیسرا دورانیہ صبح 5:00 سے 8:30 بجے تک ہوگا
تمام ٹیوب ویلز کے اوقات کار میں پانی کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایات  کی گئی ۔ پانی کی قلت کی والے علاقوں میں واٹر ٹینکرز کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ۔ تمام سب ڈویژنل دفاتر اور کمپلینٹ سینٹرز عید کے دوران چوبیس گھنٹے فعال رہینگے ۔واسا آپریشنل سٹاف عید کے دنوں میں تین شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دے گا۔عید کے دنوں میں بارشوں کی صورت میں واسا لاہور کو مکمل الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ۔
تمام انڈرپاسز اور مرکزی شاہراہوں کو کلیئر رکھنے کی ہدایات اورتمام ڈسپوزل اسٹیشن کی سکرینوں کو صاف اور جنریٹرز کو فعال رکھنے کی ہدایات دی گئیں ۔