(عیسیٰ ترین) رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوئی،گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے میر ضیاء اللہ لانگو سے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔
ضیاء اللہ لانگو کو محکمہ داخلہ کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے جس کا حکومت بلوچستان نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور صوبائی سیکرٹریز کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی اس موقع پرموجود تھے۔