حسن علی:پاکستان پیپلز پارٹی لاہور اربن ڈویژن کی جانب سے 14 رکنی سپریم ایڈوائزری کونسل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اعلان کے مطابق کونسل میں میاں مصباح الرحمن، ثمینہ خالد گھرکی، حاجی عزیز الرحمن چن، چودھری اسلم گل اور آصف ہاشمی شامل ہیں۔
مزید ارکان میں حافظ غلام محی الدین، نوید چودھری، اورنگزیب برکی، طارق خورشید، جاوید اختر اور مرزا ادریس کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ شاہدہ جبیں، عارف خان اور واجد علی شاہ بھی کونسل کا حصہ ہوں گے۔
پیپلز پارٹی لاہور سپریم کونسل ممبران کے تجربے اور تجاویز سے استفادہ کریگا،انہوں نے مزید بتایا کہ کونسل کے تمام ارکان کی تصاویر پیپلز پارٹی جوہر ٹاؤن آفس میں آویزاں کی جائیں گی۔