ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلبرگ پولیس کی کارروائی، 2 رکنی ڈکیت گروپ گرفتار

گلبرگ پولیس کی کارروائی، 2 رکنی ڈکیت گروپ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: گلبرگ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی ڈکیت گروپ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایف سی کچی آبادی کے قریب سے ڈکیت گروپ کو حراست میں لیا۔ملزمان کچی آبادی میں واردات کرنے کے لئے موجود تھےجس کا انہوں نے اعتراف کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گروپ شہریوں کی ریکی کرتا تھا اور موقع پاکر واردات کر کے فوراً فرار ہو جاتا تھا۔ملزمان کے قبضے سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی، موٹر سائیکل، دو موبائل فون اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

ملزمان صدیق اور ناظم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل شروع کر دیا  گیاہے۔